آنگ سان سوچی کی جماعت کی انتخابات میں کامیابی

جمعے کی دوپہر تک این ایل ڈی نے 664 نشستوں پر مشتمل پارلیمان کے دونوں ایوانوں میں 348 نشستیں حاصل کر لی تھیں۔

میانمار کی فوج اور پارلیمان کی سب سے بڑی جماعتیں فروری میں صدر کے لیے اپنے امیدوار نامزد کریں گی۔ 

تصویری از ملانیا ترامپ، بانوی اول مقابل تزئینات جشن کریسمس در کاخ سفید

صدر تھین سین نے اِس عہد کا اظہار کیا ہے کہ حکومت ’عوام کے فیصلے اور پسند کا احترام کرے گی اور اقتدار کی منتقلی طے کردہ شیڈول کے مطابق ہو گی۔

میانمار میں 2011 میں طویل فوجی حکومت کے خاتمے کے بعد اس سال پہلی مرتبہ انتخابات منعقد کرائے گئے۔

اتوار کو ہونے والے انتخابات میں تین کروڑ سے زائد شہریوں نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔

اتوار کو ہونے والے انتخابات 25 سالوں کے دوران میانمار میں ہونے والے پہلے عام انتخابات تھے۔