پیرس میں حملوں کے بعد ہنگامی صورت حال کا نفاذ

فرانس میں پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پیرس کے فٹ بال سٹیڈیم، کانسرٹ تھیٹر اور ریسٹورنٹ سمیت مختلف علاقوں میں مسلح افراد نے حملے کیے جن میں مبینہ خود کش دھماکے شامل ہیں۔

فرانس کے دارالحکومت پیرس میں دہشت گردوں کے حملوں میں 120 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے فرانس میں ہونے والے حملوں کی مذمت کرتے ہوئے انھیں ’قابل نفرت دہشت گرد حملے‘ قرار دیا ہے۔

پیرس کے مختلف علاقوں میں خود کار ہتھیاروں سے فائرنگ اور دھماکوں کے باعث درجنوں افراد ہلاک ہوئے۔

ابتدائی دھماکوں میں سے ایک اسٹیڈیم کے باہر ہوا جہاں صدر فرانسوا اولاند اور بڑی تعداد میں شائقین فرانس اور جرمنی کے درمیان فٹبال کا میچ دیکھ رہے تھے۔

فرانس کے صدر فرانسوا اولاند نے ملک میں ایمرجنسی نافذ کر کے سرحدیں بند کرنے کے احکامات دے دیئے۔

پیرس کے مصروف وسطی علاقوں میں ریسٹورانوں اور بارز پر بھی حملے کیے گئے جہاں حملہ آوروں نے لوگوں پر فائرنگ کی۔