ترکی کے دشوار گزار علاقوں میں ویکسین مہم

وسطی ترکی کے ایک گاؤں تک، جہاں گاڑیوں سے رسائی ممکن نہیں تھی، برف سے ڈھکی شاہراہ پر پیدل چل کر ویکسی نیشن ٹیم پہنچی۔

ترکی میں کئی پہاڑی علاقے ایسے ہیں جہاں سرد موسم میں گاڑیوں کے ذریعے آمد و رفت آسان نہیں ہوتی۔

ایسے میں جب شاہراہیں برف سے ڈھکی ہوں اور پیدل چل کر منزل تک پہنچنے کے سوا اور کوئی راستہ نہ ہو۔ تو بھی طبی عملہ لوگوں کو ویکسین لگانے کا عمل جاری رکھنے کے لیے کوشاں ہے۔

عملے میں شامل ڈاکٹر اور معاون عملہ بڑی عمر کے افراد کو ترجیحی بنیادوں پر ویکسین لگا رہے ہیں۔

ترکی کی حکومت آئندہ تین ماہ میں ملک کی ساٹھ فی صد آبادی کو ویکسین لگانے کے لیے کوشاں ہے۔

ساٹھ سے زائد عمر کے افراد کو ویکسین لازمی لگائی جا رہی ہے۔ کیوں کہ ان افراد کے وبا سے زیادہ متاثر ہونے کا اندیشہ ہے۔

پہاڑی راستوں پر جہاں تک ممکن ہو سکتا ہے طبی عملے کو ٹرانسپورٹیشن فراہم کی گئی ہے۔

ترکی نے چین کی تیار کردہ 'سائنو وک' ویکسین کی شہریوں کو لگانے کی منظوری دی ہے۔

طبی عملے میں شامل افراد ہر ایسے مقام تک پہنچنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ جہاں لوگ مقیم ہیں۔

جب کسی دور دراز علاقے میں ویکسی نیشن مکمل ہوتی ہے تو رضا کار اگلی منزل کی جانب روانہ ہو جاتے ہیں۔ 

ترکی میں وبا سے اب تک 29 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں۔ جب کہ حکام نے 27 ہزار اموات کی تصدیق کی ہے۔