باسکٹ بال اسٹار کوبی برائنٹ کی یاد میں

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور سابق صدر براک اوباما نے کوبی برائنٹ کی موت پر اظہار افسوس کیا ہے۔  برائنٹ فٹ بال کلب 'لاس اینجلس لیکرز' کے لیے پانچ ٹرافیاں جیتنے والی ٹیم کا حصہ تھے۔

لاس اینجلس میں کوبی برائنٹ کی مختلف تصاویر اسکرینز کے ذریعے مسلسل دکھائی جاتی رہیں۔ ان کی موت پر ملک بھر میں غم کا ماحول رہا۔ برائنٹ نے لاس اینجلس لیکرز کے لیے پانچ مرتبہ قومی بیس بال چیمپئن شپ جیتی اور بیس سالہ کریئر میں 18 مرتبہ ٹیم کا حصہ رہے۔

ہیلی کاپٹر مقامی وقت کے مطابق 26 جنوری کو صبح 10 بجے لاس اینجلس سے 65 کلومیٹر شمال مغرب میں کاسا بلانکا شہر میں گر کر تباہ ہوا۔

مداحوں نے مشہور کھلاڑی کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ان کی رہائش گاہ کے باہر شمعیں روشن کیں جب کہ گلدستے بھی ان کے گھر کے باہر رکھے گئے۔

کوبی برائنٹ کی یاد میں لوئر مینشن ہائی اسکول کے باہر عقیدت مندوں کی بڑی تعداد جمع ہوئی۔

کوبی برائنٹ کی رہائش گاہ اسٹپلز سینٹر کے باہر بھی ان کے مداحوں کی آمد کا سلسلہ جاری رہا۔ کئی خواتین جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں اور زار و قطار رونے لگیں۔

 

کوبی برائنٹ اور ان کی شریک حیات وینیسیا کی چار بیٹیاں تھیں۔ جن میں جیانا، نتالیہ، بیانسا اور کیپری شامل ہیں جب کہ جیانا اتوار کو حادثے میں والد کے ہمراہ موت کا شکار ہوئیں۔

مداحوں کے ساتھ ساتھ کوبی برائنٹ کی موت پر سابق امریکی صدور نے بھی اظہار افسوس کیا۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کوبی برائنٹ کی ہلاکت کو بہت بُری خبر قرار دیا جب کہ سابق صدر براک اوباما نے ایک ٹوئٹر پیغام میں کوبی برائنٹ کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

 

سابق صدر باراک اوباما ٹوئٹر پیغام میں کوبی برائنٹ کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کوبی لیجنڈ تھے جب کہ ان کی بیٹی جیانا کی موت بھی بڑا نقصان ہے۔

کوبی برائنٹ کی یاد میں ان کے چاہنے والوں نے شمعیں روشن کرکےان کا نام لکھا۔