کرونا وائرس کے خلاف لڑتی دُنیا

ویتنام میں غیر ملکی سیاح کرونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر فیس ماسک استعمال کر رہے ہیں۔ 

 

بنکاک میں بھی مذہبی رسومات کی ادائیگی کے دوران حفاظتی اقدامات کیے گئے ہیں۔ بدھ مت کے ماننے والوں کے اکثریتی ملک میں مذہبی رہنما (بھکشو) نے ماسک پہن رکھا ہے۔

جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیول میں پیر کو کرونا وائرس کے 46 کیسز رپورٹ ہوئے۔ وہاں کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے مختلف مقامات پر اسپرے کیا جا رہا ہے۔

آسٹریلیا نے اعلان کیا ہے کہ تمام غیر ملکی مسافروں کو 14 دن تک لازمی قرنظینہ میں رہنا ہوگا جہاں ان کا کرونا وائرس کا ٹیسٹ ہو گا اور متاثرہ افراد کا علاج کیا جائے گا۔ 

 

پاکستان میں بھی کرونا وائرس کے متاثرین کی تعداد ہر روز بڑھ رہی ہے۔ لوگوں کی بڑی تعداد شاہراہوں اور گلی محلوں میں چہرے پر ماسک لگائے نظر آتی ہے۔ 

سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں کرونا پر کنٹرول کی غرض سے سرکاری بسوں پر اسپرے کیا جارہا ہے۔ 

 

بھارتی دارالخکومت نئی دہلی میں واقع پارلیمنٹ ہاؤس میں داخل ہونے والے ہر شخص کو اسکریننگ کے بعد داخلے کی اجازت دی جا رہی ہے۔
 

کولمبیا میں بھی سری لنکا کی طرح بسوں میں اسپرے کیا جا رہا ہے۔ کولمبیا میں اب تک کرونا وائرس کے 34 کیس رپورٹ ہو چکے ہیں۔ 

 

امریکی شہروں نیویارک اور لاس اینجلس میں تمام بار، سنیما ہالز، تھیٹر، کنسرٹ ہال، ریستوران بند کر دیے گئے ہیں۔

انڈونیشیا میں ریڈ کراس کا عملہ گھر گھر جاکر کرونا وائرس سے بچاؤ کا اسپرے کررہا ہے تاکہ وائرس کو پھیلنے سے روکا جا سکے۔