کابل میں گیسٹ ہاؤس پر حملہ

ایک افغان اہلکار گیسٹ ہاؤس کے باہر تعینات۔

کابل پولیس کے سربراہ عبدا لرحمان نے جمعرات کو بتایا کہ مسلح افراد نے بدھ کی رات ساڑھے آٹھ بجے پارک پیلس ہوٹل پر حملہ کیا۔

بتایا جاتا ہے کہ یہ حملہ اس وقت ہوا جب گیسٹ ہاؤس میں ایک تقریب ہو رہی تھی جس میں غیر ملکی شہری  شریک تھے۔

حملے کی اطلاع ملتے ہی افغان فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔