افغانستان: طالبان کے حملے میں چار امریکی فوجی ہلاک

طالبان نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے، طالبان کے ایک ترجمان نے کہا کہ اس کے جنگجوؤں نے بگرام ائیر بیس پر منگل کو دو راکٹ داغے۔
افغانستان میں عسکریت پسندوں کے حملے میں چار امریکی فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔

طالبان نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے، طالبان کے ایک ترجمان نے کہا کہ اس کے جنگجوؤں نے بگرام ائیر بیس پر منگل کو دو راکٹ داغے۔

بگرام ائیر بیس افغانستان میں امریکی فوجیوں کا بڑا فوجی مرکز ہے اور اس سے قبل بھی عسکریت پسند یہاں حملے کر چکے ہیں۔

امریکی فوجیوں پر اس حملے سے کچھ گھنٹے قبل ہی منگل کو امریکہ اور افغانستان نے افغان طالبان سے جلد براہِ راست مذاکرات شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

یہ مجوزہ مذاکرات قطر میں متوقع ہیں جہاں طالبان نے منگل کو ہی اپنا ایک دفتر کھولا۔