کراچی میں بارش کے بعد شاہراہیں زیرِ آب

Your browser doesn’t support HTML5

کراچی میں ہفتے کی شب سے شروع ہونے والے بارش کے سلسلے نے شہر کا نظام متاثر کر دیا ہے۔ اچانک ہونے والی تیز بارش کے سبب سڑکوں اور گلیوں میں پانی کھڑا ہو گیا جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ بارش کے بعد کئی علاقے بجلی سے بھی محروم رہے۔