علی ظفر بھارت کا سب سے بڑا ’اسٹائل ایوارڈ‘ بھی لے اڑے

AliZafarWins_main.jpg

ممبئی کے بعد دہلی میں بھی ان کے ’موسٹ اسٹائلش امپورٹ ایوارڈ 2015ء‘ جیتنے پر دلیپ کمار کی فلم ’سگینہ‘ کے ایک پرانے گانے کا ’مکھڑا‘ یاد آگیا جو کچھ یوں تھا ۔۔’سالا میں تو صاحب بن گیا۔۔۔۔صاحب بن کے کیسا تن گیا۔۔۔یہ سوٹ میرا دیکھو۔۔۔یہ بوٹ میرا دیکھو۔۔۔۔جیسے گورا کوئی۔۔۔لندن کا۔۔۔‘

پاکستانی سنگر اور ایکٹر علی ظفر نے ’سب سے اسٹائلش شخصیت‘ کا ایوارڈ جیت لیا۔ انہیں یہ ایوارڈ خوب صورت پرسنالٹی، دلکش اسٹائل، پرکشش لباس اورکبھی دلفریب مونچھیں رکھنے اور کبھی کلین شیو رہنے ۔۔۔اور ان کے ہر اسٹائل پر فینز کے ’واہ۔۔واہ‘ کہنے کی وجہ سے دیا گیا۔۔

۔۔۔اور۔۔۔آپ تو جانتے ہی ہیں کہ واہ۔۔۔واہ خوامخواہ نہیں کی جاتی۔۔علی ظفر واقعی ایسی ہی شخصیت کے مالک ہیں۔

ممبئی کے بعد دہلی میں بھی ان کے ’موسٹ اسٹائلش امپورٹ ایوارڈ 2015ء “ جیتنے پر دلیپ کمار کی فلم ’سگینہ‘ کے ایک پرانے گانے کا ’مکھڑا‘ یاد آگیا جو کچھ یوں تھا ۔۔’سالا میں تو صاحب بن گیا۔۔۔۔صاحب بن کے کیسا تن گیا۔۔۔یہ سوٹ میرا دیکھو۔۔۔یہ بوٹ میرا دیکھو۔۔۔۔جیسے گورا کوئی۔۔۔لندن کا۔۔۔‘

گانے سے واضح ہوتا ہے کہ مشرقی دنیا میں’لندن کے گوروں‘کا فیشن کل بھی اتنا ہی پرکشش تھا جتنا آج ہے ۔۔فرق یہ ہے کہ علی ظفر بابو لندن کے نہیں۔۔۔مشرق کے ’بابو‘ ہیں اور اسی لئے یہ ایوارڈ لے اڑے۔

روزنامہ ’ہندوستان ٹائمز‘ جس نے علی ظفر کے اعزاز میں یہ محفل سجائی تھی، اس کے مطابق یہ بھارت کاسب سے بڑا اسٹائل ایوارڈ ہے۔ ایوارڈ حاصل کرنے کے لئے علی ظفر خود بھی موجود تھے ۔انہیں یہ ایوارڈ بھارت میں تعینات پاکستان کے ہائی کمشنر عبدالباسط کے ہاتھوں دیا گیا۔

’ایوارڈ وصولی‘کے وقت بھی علی ظفر نہایت ’سوٹیڈ بوٹیڈ‘ تھے اور انہوں نے نہایت قیمتی اور برانڈڈ سوٹ پہنا ہوا تھا۔ یہ ایوارڈ مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات کو ان کی نمایاں خدمات کے اعتراف میں ہر سال دیا جاتا ہے۔

علی ظفر کے بارے میں محفل کے حاضرین کوبتایا گیا کہ علی ظفر حقیقی اسٹائل سینس رکھنے والی شخصیت کے مالک ہیں ۔ حالیہ عرصے میں انہوں نے مخصوص اسٹائل کی ہینڈل جیسی مونچھیں رکھیں تو لوگوں نے انہیں کاپی کیا۔۔ فرنچ کٹ اسٹائل کی داڑھی رکھی تو لوگوں نے اس کی بھی تقلید کی اور کلین شیو ہوئے تو بھی اپنے انگنت پرستاروں کو ان جیسا نظر آنے کا کریز پیداکرگئے۔

ایوارڈ وصول کرتے ہوئے انہوں نے اقرارکیا کہ آج کا دن ان کے لئے بہت اہم ہے صرف اس لئے کہ آج انہوں نے کافی ل عرصے بعد شیو بنائی ہے۔ ان کا یہ کہنا تھا کہ محفل تالیوں اور قہقہوں سے گونج اٹھی۔

علی ظفر نے اسٹیج پر آکر گٹار سنبھالا تو پریانکا چوپڑا بھی آموجود ہوئیں۔ انہوں نے بھی علی کے ساتھ ایک دو لائنیں گنگنائیں۔

پریانکا نے فی میل’اسٹائل آئیکون‘کا ایوارڈ جیتا جبکہ باقی ایوارڈ ونرز میں ارجن کپور، انیل کپور، اکشے کمار، جیکلین فرنینڈس، ڈیزائنر منیش ملہوترا، گوروگپتا اور سیاست،میڈیا اور حقوق انسانی کے شعبوں سے تعلق رکھنے والے بہت سے اہم نام شامل تھے۔