کرونا وائرس گھر سے بے گھر کر سکتا ہے

Your browser doesn’t support HTML5

کرونا بحران کی وجہ سے اس وقت لاکھوں بے روزگار امریکی حکومتی امداد کے سہارے گزارا کر رہے ہیں۔ امریکی حکومت کے پہلے امدادی پیکیج میں کرایہ داروں کو بے گھر ہونے سے بچانے کے لئے خاص تحفظ فراہم کیا گیا تھا جس کی میعاد 25 جولائی کو ختم ہو گئی۔ نئے امدادی پیکیج کے منتظر لاکھوں افراد کو ڈر ہے کہ اگر مزید دیر ہوئی تو وہ بے گھر ہو جائیں گے۔ ریاست ورجینیا میں رہنے والے ایک ایسے ہی خاندان کی کہانی دیکھیے اس رپورٹ میں