موسمِ خزاں میں رنگ بکھیرتے گلِ داؤدی

لاہور کے جیلانی پارک جسے ریس کورس پارک بھی کہا جاتا ہے، میں موسم خزاں کے پھولوں کی نمائش کی گئی ہے۔

فلاور شو میں موسم خزاں میں کھلنے والے دیگر پھولوں جیسے گیندے کی مختلف اقسام بھی موجود ہیں۔

گلِ داؤدی کی مختلف اقسام کو گملوں اور اسٹینڈز پر سجایا گیا ہے۔

لاہور میں موسم سرما کی شدت میں اضافے کے ساتھ شہریوں کی بڑی تعداد دن کے اوقات میں فلاور شو دیکھنے آ رہی ہے۔

احتیاطی تدابیر کو یقینی بناتے ہوئے فلاور شو دیکھنے کے لیے  آنے والوں کو مسلسل چلتے رہنے کی تلقین کی جاتی ہے۔ تا کہ شہریوں کے درمیان فاصلہ قائم رہے۔

فلاور شو میں آنے والے سیاحوں کی دلچسپی کو دیکھتے ہوئے موسیقی کا انتظام بھی کیا گیا ہے۔

فلاور شو میں آنے والے لوگوں کے لیے پی ایچ اے نے  اسٹالز بھی لگائے ہیں۔

ان اسٹالز سے مختلف اقسام کے پودے بھی خریدے جا سکتے ہیں۔

پی ​ایچ اے کی طرف سے داخلی دروازوں پر ماسک اور ہینڈ سینیٹائر کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔

فلاور شو کا اہتمام حکومت پنجاب کے تعاون سے کیا گیا ہے۔

شو میں روائتی سواریوں جیسے بھگی کو بھی مختلف اقسام کے پھولوں سے سجایا گیا ہے۔

پی ایچ اے کی طرف سے عمر رسیدہ افراد کے لیے خصوصی گاڑی کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔ جو کہ انہیں ریس کورس پارک کے داخلی دروازے سے لاتی اور واپس چھوڑتی ہے۔