ایشیا کے بازار حصص میں اتار چڑھاؤ

چین دنیا کی دوسری بڑی معیشت ہے اور باقی دنیا پر اس کے اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

ابتدائی ٹریڈنگ میں ہانگ کانگ کے ہینگ سینگ انڈکس میں چین کے مقابلے قدرے بہتری دیکھی گئی ہے۔

شنگھائی میں کمپوزٹ انڈیکس میں کاروبار کے آغاز پر معمولی بہتری دیکھی گئی لیکن دوپہر تک اس میں مزید ایک فیصد سے زائد کی کمی آچکی تھی۔

چین کے بازار میں مندی سے عالمی پیمانے پر تشویش پائی جاتی ہے۔

ایشیا کے بازار حصص میں بدھ کو بھی اتار چڑھاؤ دیکھا جا رہا ہے لیکن اس میں بھی مندی کا رجحان غالب ہے۔

امریکہ کے بازار حصص میں بھی پہلے کی نسبت بہتری آئی لیکن پھر ڈاؤ تقریباً 1.3 فیصد پر بند ہوا۔