جنوبی کوریا میں ایشیائی کھیلوں کا آغاز

افتتاحی تقریب کے موقع پر آتش بازی کا ایک دلکش نظارہ۔

کھیلوں کے دوران حوصلہ افزائی کے لیے رقص کرنے والے فنکاروں کا ایک مخصوص انداز

کوریا کی لوک موسیقی اور روایتی رقص بھی اس افتتاحی تقریب کا ایک خاص پہلو تھا۔

جنوبی کوریا کی صدر پارک گئیوں ہئی بھی افتتاحی تقریب میں شریک ہوئیں۔

جنوبی کوریا کے ٹینس اسٹار لی ہیونگ تائک ایشیائی کھیلوں کی مشعل اٹھائے اسٹیڈیم میں داخل ہوئے۔

اپنے گانے گنگم اسٹائل سے عالمی شہرت پانے والے فنکار سائی نے بھی اس تقریب میں اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔

روشنیوں اور موسیقی کے امتزاج کے ساتھ رقص کا ایک منظر

اوپرا سنگر سومی جو افتتاحی تقریب میں اپنے مخصوص انداز میں نغمہ سرا ہیں۔

پاکستان ان کھیلوں میں ہاکی اور خواتین کرکٹ کے شعبے میں اپنے اعزاز کا دفاع کرے گا۔

ایشیائی کھیلوں میں افغانستان کا دستہ بھی شامل ہے۔