آسٹریلیا میں سمندری طوفان سے تباہی

آسٹریلیا کے شمال مشرقی ساحلی علاقوں میں طاقتور سمندری طوفان ڈیبی کے سبب ہزاروں افراد کو ساحلی علاقوں سے محفوظ مقامات پر منتقل ہونا پڑا۔

طوفان کے سبب ہلمٹن جزیرے پر 262 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلیں اور اس جزیرے پر موجود سیاحوں نے قریبی ہوٹلوں میں پناہ لی ہے۔

حکام نے سمندری طوفان سے تباہ کن ہواؤں اور بارش کا انتباہ جاری کیا تھا۔

حکام کا کہنا ہے کہ یہ سنہ 2011 کے بعد آنے والا شدید ترین طوفان ہے۔