ہانگ کانگ: جگہ خالی نہ کرنے والے مظاہرین کی گرفتاریاں

پولیس مظاہرین کو گرفتار کرنے کا بار بار انتباہ کرتی رہی لیکن جب یہ لوگ اپنی جگہ سے نا ہٹے تو اہلکاروں نے انھیں حراست میں لینا شروع کیا۔

Men try to put out a fire at a market hit by air strikes in Idlib city, Syria June 12, 2016.

اس موقع پر بعض مظاہرین کو روتے ہوئے بھی دیکھا گیا جنہوں نے اس جگہ کو ایک طرح سے اپنا گھر بنا لیا تھا۔

عدالتی عملہ ہائی کورٹ کے اس حکم پر عملدرآمد کے لیے پولیس کے ہمراہ ہے کہ وہ اڈمرالٹے میں رکاوٹیں ہٹا کر ٹریفک بحال کروائیں۔

رواں سال ستمبر سے جمہوریت کے حامی یہ مظاہرے کر رہے ہیں۔

مظاہرین 2017 میں مکمل جمہوری انتخابات کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

اگست میں چین کی طرف سے یہ قانون پاس کیا گیا کہ چیف ایگزیکٹو کے انتخاب میں حصہ لیے والے تمام امیدواروں کی منظوری ایک کمیٹی دے گی جو چین نواز ارکان پر مشتمل ہو گی۔

مظاہرین یہ مطالبہ کرتے آئے ہیں کہ ہانگ کے چیف ایگزیکٹو اپنے عہدے سے استعفیٰ دیں اور  چین اپنا حکم واپس لے۔

 بیجنگ  کا یہ کہنا ہے کہ یہ مظاہرے غیر قانونی ہیں اور وہ اپنا فیصلہ تبدیل نہیں کرے گا۔