خزاں کے رنگ

اگرچہ قدرت کے رنگ بہار میں نکھر کر سامنے آتے ہیں، مگر خزاں کا بھی اپنا ہی ایک روپ ہے۔

دنیا کے بیشتر حصوں میں ان دنوں پت جھڑ کا موسم ہے

ایسے علاقے جہاں انسانی زندگی زیادہ اثر انداز نہیں ہوئی ہے انتہائی دلفریب نظارے پیش کر رہے ہیں۔

جرمنی کے شہر بون میں خزاں کا ایک خوبصورت نظارہ

سپین کے شہر میڈرڈ میں سڑک کے کنارے گرے ہوئے پتے۔

 امریکہ کی ریاست میسا چوسٹس میں موسم خزاں کی دوپہر کا ایک دلکش منظر

 شمالی انگلینڈ کے شہر ہیل میں موسم خزاں کا منظر

موسم خزاں میں درختوں کی شاخوں پر اپنے دن گِنتے ہوئے پتوں کی رنگت سبز سے کہیں سرخ اور کہیں سنہری ہو رہی ہوتی ہے۔

موسم خزاں میں پراگ کی  ندی کے کنارے پر درخت کی پتیوں کے رنگ

 آسٹریا کے ایک پارک میں موسم خزاں کی دھوپ سے دو لوگ لطف اندوز ہوتے ہوئے۔