بلوچستان اسمبلی کے نو منتخب ارکان نے حلف اُٹھا لیا

Your browser doesn’t support HTML5

بلوچستان اسمبلی کا اجلاس سپیکر راحیلہ درانی کی زیر صدارت 40 منٹ کی تاخیر سے شروع ہوا۔ اجلاس میں 65 رکنی اسمبلی کے 58 ارکان نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھایا جن میں 10 خواتین اور 3 اقلیتی اراکین بھی شامل ہیں۔ اسمبلی کا آئیندہ اجلاس 16 اگست کو ہو گا جس میں سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کا انتخاب ہو گا۔