بنگلہ دیش: عمارت گرنے سے سو سے زائد افراد ہلاک

بنگلہ دیش میں ڈھاکہ کے مضافات میں ایک آٹھ منزلہ عمارت گرنے کے بعد ہجوم اکٹھا ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ عمارت میں گارمنٹس فیکٹری اور شاپنگ سینٹر قائم تھا۔

امدادی کارکن ایک خاتون کو عمارت سے باہر لارہے ہیں۔

ایک شخص کو عمارت کے ملبے سے باہر نکالا جا رہا ہے۔

آگ بجھانے کے عملے کا ایک رکن تباہ ہونے والی عمارت میں سے گارمنٹ فیکٹری میں کام کرنے والے ایک زخمی محنت کش کو باہر لا رہا ہے۔

لوگ عمارت میں موجود اپنے عزیزوں اور رشتہ داروں کے لیے پریشان دکھائی دے رہے ہیں۔