اوباما کا آٹھ سالہ دورِ صدارت

2009ء میں امریکی صدر براک اوباما اپنی اہلیہ مشل اوباما کے ہمراہ۔

صدر براک اوباما نے رواں ماہ 10 جنوری کو شکاگو میں قوم سے اپنا الوداعی خطاب کیا تھا۔

صدر براک اوباما نے 12 جنوری کو نائب صدر جو بائیڈن کو صدارتی ’میڈل آف فریڈم‘ سے نوازا۔

جنوری 2015ء میں سعودی عرب کے بادشاہ سلمان نے امریکی صدر براک اوباما اور ان کی اہلیہ مشل اوباما کا پرتباک استقبال کیا۔

گزشتہ سال جنوری میں اوباما بھارت کے دورے پر آئے اور بھارت کے ساتھ اور بطور خاص نریندر مودی کے ساتھ ان کے تعلقات خوشگوار کہے جاتے ہیں۔

چین کے صدر شی جن پنگ امریکی صدر اوباما سے مصحافہ کر رہے ہیں۔

صدر اوباما نے گزشتہ سال مارچ میں کیوبا کا دورہ کیا جو 88 برسوں میں کسی بھی امریکی صدر کا پہلا دورہ کیوبا تھا۔

ایران کے جوہری پروگرام پر معاہدہ تہران حکومت اور امریکہ، برطانیہ، فرانس، جرمنی، روس اور چین کے مابین کئی سال جاری رہنے والے مذاکرات کے بعد گزشتہ سال طے پایا تھا۔