بیلجیم: ریت سے بنائے گئے مجسموں کا سالانہ میلہ

اس مجسمہ سازی کے میلے کا عنوان ڈریمز یعنی ’خواب‘ رکھا گیا ہے۔

اس میلے میں دنیا کے مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے 40 ماہر مجسمہ سازوں نے حصہ لیا۔

ماہر مجسمہ سازوں نے ریت کو عمارتوں کی شکل دی ہے جس سے حقیقت کا گمان ہوتا ہے۔

ایک مجسمہ ساز اپنے شاہکار کو پایہ تکمیل تک پہنچانے میں مصروف ہے۔

مجسمہ سازی کا ایک خوبصورت شاہکار۔

گھنٹوں کی محنت اور مشقت کے بعد مجسمہ سازوں نے دیدہ زیب مجسمے تخلیق کیے۔

اپنی نوعیت کے اس انوکھے اور دلچسپ مقابلے کو دیکھنے کے لیے تماشائیوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

ایک مجسمہ ساز بڑی باریکی سے اپنے شاہکار پر کام کر رہا ہے۔

بعض افراد کی جانب سے بنائے گئے ریت کے مجسمے پوری کہانی بیان کر رہے ہیں۔

 

مشہور مقامات،کارٹون کریکٹرز اور جانوروں کے دیدہ زیب فن پارے بھی یہاں تخلیق کیے گئے ہیں۔

ریت کے مجسمے دیکھنے کے لئے عوام کی بڑی تعداد یہاں کا رخ کر رہی ہے۔

مجسمہ سازوں کے مطابق انھیں ایک مجسمہ تیار کرنے کے لیے ریت کی بڑی مقدار درکار ہوتی ہے۔

ماہرین کے مطابق 20ویں صدی میں اس فن کو ترویج ملی۔

ایک مجسمہ ساز نے ڈانس اسکول کے عنوان پر مجسمہ تیار کیا۔

ریت سے بنے مجسموں کو کمال مہارت سے مختلف اشکال میں ڈھال دیا گیا ہے۔