برلن میں کرسمس مارکیٹ دوبارہ کھل گئی

جرمنی کے دارالحکومت برلن کی کرسمس مارکیٹ دوبارہ کھول دی گئی ہے۔

اس واقعہ کے بعد تمام کرسمس مارکیٹوں کی سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔

کرسمس مارکیٹ کے اردگرد کنکریٹ کی رکاوٹیں بھی کھڑی کی گئی ہیں۔

ہلاک ہونے والے کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے پھولوں کے ساتھ ساتھ شمعیں بھی روشن کی گئی۔

اس مارکیٹ کے منتظمین نے موسیقی اور چمکتی دھمکتی رشنیوں کے بغیر مارکیٹ کھولنا کا فیصلہ کیا ہے۔

یورپ بھر میں حکام کرسمس مارکیٹ میں ہونے والے ٹرک حملے میں مبینہ طور پر ملوث 24 سالہ انس عامری کی تلاش جاری رکھے ہوئے ہیں۔

ٹرک حملے میں برلن کی ایک کرسمس مارکیٹ میں 12 افراد کو کچل کر ہلاک اور درجنوں کو زخمی کر دیا گیا تھا۔

جرمن حکومت نے گزشتہ سال شام سمیت مشرق وسطیٰ اور دیگر ممالک سے آنے والے لگ بھگ آٹھ لاکھ 90 ہزار افراد کو پناہ دی تھی۔