2013ء کی بہترین تصاویر

رومانیہ میں سورج غروب ہونے کا ایک خوبصورت منظر، ہزاروں پرندے اپنے دانہ چگ کر ٹھکانوں کی جانب لوٹ رہے ہیں

نیویارک کے ایک میوزیم میں مصنوعی بارش کا ایک منظر

مالی میں ایک شخص کھڑکی میں بیٹھ کر فٹ بال میچ دیکھ رہا ہے

افغانستان کے شہر کابل میں ایک بچی برقع کی جالی سے باہر دیکھ رہی ہے

بیجنگ کے شاپنگ مال کے باہر لگے آرٹ کے نمونے پر عمارتوں اور کاروں کا عکس

بھارت میں ہندو پجاری مندر کے باہر سخت سردی میں کمبل اوڑھ کر بیٹھے پوجا کررہے ہیں

ایک فلسطینی پناہ گزین نے اپنے بچے کو گلے میں اس طرح کپڑا ڈال کر لٹکایا ہوا ہے جیسے گود میں لیا ہو

ہندووں کے تہوار ہولی پر بیوہ ہندو خواتین رنگوں میں نہائی ہوئی ہیں۔

شام میں کشیدہ حالات کے دوران ایک شخص اسلحہ تھامے بلی کو روٹی کھلارہا ہے

جاپان کے ایک ایکیوریم میں ایک شخص سانتا کلاز کا لباس پہنے زیبرہ شارک کے ساتھ تیر رہا ہے۔