2016 کے اہم واقعات کی تصویری جھلکیاں

کیوبا میں سابق صدر فیدل کاسترو نومبر میں انتقال کر گئے۔

امریکہ کے صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی۔

بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں مظاہروں کے سبب کئی روز تک کرفیو کا نفاذ رہا

رواں سال تھائی لینڈ کے بادشاہ  پومی پن ادنیا دیچ انتقال کر گئے۔
 

پناہ کے متلاشی کئی پناہ گزین سمندر میں ڈوب کر ہلاک ہوئے۔

مارچ میں برسلز ائیر پورٹ پر بم حملہ کیا گیا۔

ترکی میں رواں جولائی میں فوجی بغاوت کی ایک کوشش کو ناکام بنا دیا گیا۔

ہیٹی میں سمندری طوفان میتھیو نے بڑے پیمانے پر تباہی مچائی۔

25 دسمبر کو روس کا فوجی طیارہ گر کر تباہ ہو گیا، جس سے اس سوار تمام 92 افراد ہلاک ہو گئے

2016 میں پاکستان میں مہلک فضائی حادثے میں 47 افراد ہلاک ہوئے۔

شام کی سرکاری فوج نے ڈھائی سال بعد ملک کے دوسرے بڑے شہر حلب کا کنٹرول حاصل کر لیا

ترکی میں روس کے سفیر کو فائرنگ کر ہلاک کر دیا گیا

جرمنی میں کرسمس مارکیٹ پر ٹرک حملے میں 12 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے

رواں سال نومبر میں اٹلی میں زلزلے سے بڑے پیمانے پر نقصان ہوا