افغانستان سے فوجی انخلا؛ بائیڈن کا قوم سے خطاب

افغان جنگ میں خدمات انجام دینے والے فوجی افسر کے اہلِ خانہ صدر بائیڈن کا خطاب سن رہے ہیں۔ 

صدر بائیڈن نے اپنے خطاب میں کہا کہ افغانستان میں جس طرح ہم جمہوریت لانا چاہتے تھے ایسا وہاں صدیوں میں نہیں ہوا۔ آج کے بعد امریکہ دوسرے ممالک میں فوج بھیج کر قوم سازی نہیں کرے گا۔

امریکہ سمیت دنیا کے مختلف ملکوں کے نشریاتی اداروں نے صدر بائیڈن کے خطاب کو براہِ راست نشر کیا۔

امریکی فوج کے افغانستان سے انخلا سے متعلق امریکہ میں متضاد رائے پائی جاتی ہے۔ کئی افراد افواج کے انخلا کے حق میں ہیں جب کہ بعض اس کی مخالفت بھی کرتے ہیں۔

صدر بائیڈن وائٹ ہاؤس کے اس مقام پر جا رہے ہیں جہاں انہیں قوم سے خطاب کرنا ہے۔ 

ایک فوجی خاندان کے افراد افغانستان سے امریکی آپریشن مکمل کرنے سے متعلق صدر بائیڈن کے خطاب کو سن رہے ہیں۔

صدر بائیڈن کے خطاب کے دوران وائٹ ہاؤس کے باہر کچھ لوگ موجود تھے۔

وائٹ ہاؤس کے باہر امریکہ کی فوج کے ان 13 اہلکاروں کو خراجِ تحسین پیش کیا جا رہا ہے جو گزشتہ ہفتے کابل ایئرپورٹ کے باہر داعش کے خودکش حملوں میں ہلاک ہو گئے تھے۔

وائٹ ہاؤس کے باہر افغانستان کا پرچم لہرایا گیا ہے۔