امریکہ: مارٹن لوتھر کنگ جونئیر کی یاد میں قومی دن

پیر کو امریکہ بھر میں شہری آزادی کے علمبردار آنجہانی رہنما مارٹن لوتھر کنگ جونیئر کا یوم پیدائش منایا جا رہا ہے۔

مارٹن لوتھر کنگ جونیئر 1950ء اور 1960ء کی دہائی میں شہری آزادی کی تحریکوں کی مرکزی شخصیت بنے۔

مارٹن لوتھرکنگ نے 1963ء میں واشنگٹن کی طرف مارچ کرنے کے دوران اپنی تقریر میرا ایک خواب ہے سے لاکھوں افراد کو متاثر کیا۔

 مارٹن لوتھر کنگ کے یوم پیدائش کے موقع پر امریکہ بھر میں عام تعطیل ہے۔

کنگ کو 4 اپریل 1968ء میں امریکی ریاست ٹینیسے کے شہر میمفس میں قتل کر دیا گیا تھا۔

مارٹن لوتھر کو 1964ء میں نوبل امن انعام دیا گیا اور اسی سال صدر لنڈن جانسن نے تاریخی شہری آزادیوں کے ایک بل پر دستخط کیے۔

کانگریس نے 1994ء میں اس دن کو خدمات کا قومی دن قرار دیا تھا جس کا مقصد اس روز عام فلاحی منصوبوں میں امریکیوں کی شرکت کی حوصلہ افزائی کرنا تھا۔