سابق باکسنگ چیمپئین محمد علی کی یادگار تصاویر

محمد علی 1981 میں باسنگ سے ریٹائرڈ ہو گئے تھے۔ اُنھیں گزشتہ تین دہائیوں سے پارکنسنس یعنی رعشہ کا مرض لاحق تھا۔

معروف امریکی باکسنگ لیجنڈ اور باکسنگ کے سابق ہیوی ویٹ چیمپیئن محمد علی انتقال کر گئے ہیں۔

رواں ہفتے سانس کی تکلیف کے باعث انھیں امریکہ کے ایک اسپتال میں منتقل کیا گیا تھا۔

انھیں بیسویں صدی کا عظیم ترین کھلاڑی قرار دیا جاتا ہے۔

1964ء میں انھوں نے سونی لسٹن کو شکست دے کر پہلی مرتبہ عالمی ہیوی ویٹ باکسنگ چیمپیئن ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔

محمد علی نے 1974ء اور 1978ء میں بھی عالمی ہیوی ویٹ چیمپیئن شپ جیتی۔

اپنی اس بیماری کے باوجود وہ مسلسل تقاریب میں شرکت کر رہے لیکن کئی سالوں سے کسی پبلک مقام پر اُنھوں نے بات نہیں کی۔

ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ رعشہ کی ممکنہ وجہ دنیا میں باکسنگ کے مقابلوں میں محمد علی کو لگنے والے ہزاروں پنچز یعنی مکے تھے۔

باکسنگ لیجنڈ اور باکسنگ کے سابق ہیوی ویٹ چیمپیئن محمد علی کی عمر 74 برس تھی۔

محمد علی تین مرتبہ باکسنگ کے عالمی چیمپیئن رہ چکے ہیں۔