برازیل کے سالانہ ’کارنیول‘ کے رنگ

برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو میں عالمی شہرت یافتہ سالانہ کارنیول جاری ہے جس میں لاکھوں افراد شریک ہیں۔

 ایک ہفتے تک جاری رہنے والے اس میلے میں مختلف پریڈز جاری رہیں گی۔

 ریو ڈی جنیرو میں ہر سال منعقد کیے جانے والے اس میلے کا شمار دنیا کے سب سے بڑے اور دلکش میلوں میں کیا جاتا ہے۔

اس میلے کے دوران ایک تقریب منعقد کی جاتی ہے جسے ’سامبا ڈروم‘ کہا جاتا ہے۔ سامبا ڈروم کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں ہزاروں موسیقار اور ڈانسرز حصہ لیتے ہیں۔

ہزاروں افراد نے کارٹون کریکٹرز سے لیکر شادی کے ملبوسات تک رنگا رنگ کاسٹیومز پہن رکھے ہیں۔

میلے میں ہاتھوں سے بنی گاڑیوں کو اسٹیج کے طور پر تیار کیا گیا ہے جو کہ لوگوں کی توجہ کا مرکز بنی رہیں۔

اس میلے میں شرکت کے لیے دنیا بھر سے سیاحوں کی بڑی تعداد برزایل میں  پہنچتی ہے۔

 ریو ڈی جنیرو میں جشن کا سماں ہے۔

لوگوں نے مختلف اقسام کے روپ دھار رکھے ہیں۔

گزشتہ سال جون میں ملک میں مہنگائی، خراب معیشت اور بدعنوانی کے باعث ہونے والے مظاہروں کے بعد پہلی مرتبہ اس سالانہ میلے کا انعقاد کیا گیا۔