فولکس ویگن ’کومبی‘ کی پیداوار آئندہ ہفتے بند

برازیل میں مشہور زمانہ فولکس ویگن کے ماڈل کومبی کی تیاری 20 دسمبر سے ختم ہوجائے گی جس کی وجہ 2014ء سے ملک میں گاڑیوں کی صنعت کے لیے نافذ ہونے والے نئے قوانین بتائے جاتے ہیں۔

نئے قوانین کے تحت ہر گاڑی میں ’’ایئر بیگ اور اینٹی لاک بریک‘‘ کا ہونا ضروری ہے جب کہ کومبی میں یہ دونوں چیزیں نہیں ہیں۔

برازیل دنیا کا واحد ملک ہے جہاں اب تک اس ماڈل کی گاڑیاں تیار کی جارہی تھیں۔

کومبی کا ماڈل سب سے پہلے 1950 میں جرمنی میں متعارف کروایا گیا تھا۔

ٹائپ ٹو کہلانے والے اس ماڈل کے آغاز سے اب تک ایک کروڑ گاڑیاں تیار کی جاچکی ہیں جن میں سے 15 لاکھ صرف برازیل میں بنائی گئیں۔

اپنی نوعیت کی اس منفرد گاڑی کے شوقین بہت سے افراد نے برازیل میں رواں ہفتے ایک نمائش کا اہتمام بھی کیا۔

ایک خاتون فولکس ویگن کے اندر بیٹھی ہوئی ہے۔

ایک شخص اپنی فولکس ویگن کو صاف کر رہا ہے۔

برازیل میں مشہور زمانہ فولکس ویگن کے ماڈل کومبی کی پیداوار بند ہونے پر وہاں کے لوگوں نے علامتی سوگ بھی منایا۔

 فولکس ویگن کومبی کے نئے اور آخری ماڈل کی ایک تصویر