برازیل میں سیلاب کے اثرات

برازیل میں تیز بارشوں کے باعث کئی شہر اور قصبے سیلاب کی لپیٹ میں ہیں۔

ریو شہر کی گلیوں میں سیلابی پانی کے باعث لوگ آمد و رفت کے لیے کشتیوں کو استعمال کر رہے ہیں۔

شہر میں لگ بھگ 2500 گھر سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں۔

ریو شہر کے قریب ہی واقع دریا میں تغیانی کے باعث پانی کئی علاقوں میں گھس گیا۔

شہر کی گلیوں اور سڑکوں پر سیلابی پانی جمع ہیں۔

لوگ کشتی سوار ہو کر محفوظ مقام پر منتقل ہو رہے ہیں۔

ایک بچہ شدید بارشوں  کے بعد وہاں کے رہائشیوں کو ایک زیر آب سڑک کے پار ایک کشتی پر سفر کرتے ہوئے دیکھ رہا ہے۔

گھروں میں پانی آنے کی وجہ سے شہری اپنا سامان اٹھائے جا ریے ہیں۔

امدادی کارکن بارش سے متاثرہ علاقے میں لوگوں کی مدد کر رہے ہیں۔

برازیل اکثر سیلاب کی تباہ کاریوں کا شکار رہتا ہے۔