فٹبال کے مداحوں کے دلچسپ بہروپ

شائقین نے منفرد ہونے کے لیے مختلف قسم کے بہروپ اپنائے ہوئے ہیں۔

میچ کے دوران مختلف قسم کے بپروپ اپنائے ہوئے یہ لوگ شائقین کی توجہ کا مرکز بنے رہے۔

برازیل میں 2014ء کا فٹبال عالمی کپ جاری ہے جہاں دنیا بھر سے اس کھیل کے مداح اور شائقین یہاں موجود ہیں۔

شائقین میچ کے دوران خوشی کا اظہار کر رہے ہیں۔

ہالینڈ کا ایک تماشائی انوکھا روپ دھارے میچ دیکھ رہا ہے۔

شائقین جوش و جذبے سے اپنی فٹ بال کی ٹیم کی ہمت بڑھا رہے ہیں۔

میکسیکو کے شائقین نے اپنی فٹ بال ٹیم کے منیجر کے ماسک پپنے ہوئے ہیں۔

امریکہ کے شائقین کا ایک دلچسپ روپ۔

برازیل اور میکسیکو کے شائقین خوشی کا اظہار کر رہے ہیں۔

سوئٹزر لینڈ کا ایک تماشائی موسیقی سے لطف اندوز ہو رہا ہے۔