برازیل میں لوگوں کی فٹبال کے کھیل سے دلچسپی

برازیل میں آئندہ ماہ ہونے والے فٹ بال کے عالمی کپ سے قبل اس ملک میں لوگوں کا ذوق و شوق دیدنی ہے۔

برازیل میں فٹ بال تقریباً پورے ہی ملک کا پسندیدہ کھیل ہے اور اسے یہاں ثقافت کا ایک حصہ قرار دیا جاتا ہے۔

برازیل میں فٹبال ورلڈ کپ سے قبل خاتون ریفری فرنانڈا کولمبو یولینا کو فیفا کی جانب سے برازیلین فٹبال کنفیڈریشن کی ریفری کمیٹی کا آفیشل اسٹیٹس دیا ہے۔

ورلڈ کپ کا فائنل 13 جولائی کو برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو میں کھیلا جائے گا۔

فٹبال کے عالمی کپ کا آغاز 12 جون کو میزبان برازیل اور کروشیا کے درمیان میچ سے ہو گا۔

فٹ بال دنیا بھر میں سب سے زیادہ کھیلا جانے والا کھیل ہے۔

ملک میں ہر طرف ہر کوئی فٹ بال کھیلتا نظر آتا ہے۔

اس عالمی میلے میں دنیا کے 32 ممالک کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔

عالمی کپ کے موقع پر شہر کے مختلف علاقوں کو بڑی خوبصورتی سے سجایا گیا ہے۔

اس موقع پر دکانوں پر بھی عالمی کپ کا شوق نمایاں طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔