قاہرہ میں ایک چرچ میں دھماکا

قاہرہ میں آرتھوڈوکس قطبی مسیحی چرچ کی عمارت میں اتوار کے روز دھماکے سے کم از کم 25 افراد ہلاک اور 50 کے لگ بھگ زخمی ہوئے۔

دھماکا قاہرہ میں سینٹ پیٹرز چرچ میں ہوا جو سینٹ مارکس کیتھڈرل کے ساتھ ہی کمپلیکس میں واقع ہیں۔

مصر کے سرکاری خبررساں ادارے مینا کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایک حملہ آور نے قاہرہ کے عباسیہ ڈسٹرکٹ میں واقع سینٹ مارک چرچ پر بم پھینکا۔

کسی گروپ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کرنے کا دعوی نہیں کیا ہے۔

دھماکا مقامی وقت کے مطابق صبح دس بجے کے قریب ہوا۔

دھماکے کے بعد تقریباً 500 مظاہرین نے دھماکے کی جگہ پر اکھٹے ہو کر احتجاج بھی کیا۔

قاہرہ کے چرچ میں دھماکے کے بعد عہدے دار تحقیقات کر رہے ہیں۔

25 دسمبر کو مسیحی برادری کرسمس کا تہوار منائے گی۔