برطانوی شاہی جوڑا آسٹریلوی ساحل پر

برطانیہ کےشہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ شہزادی کیتھرین اپنے بیٹے جارج کے ہمراہ نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے 19 روزہ دورے پر ہیں۔

شاہی جوڑے نے آسٹریلیا کے ایک ساحل کی سیر کی۔

ساحل پر موجود لوگ شہزادے اور شہزادی کو اپنے درمیان پا کر بہت خوش تھے۔

اس دورے کی سب سے خاص بات یہ ہے ولیم اور کیتھرین کے آٹھ ماہ کے صاحبزادے شہزادہ جارج بھی اُن کے ساتھ ہیں۔

شاہی جوڑے کا یہ دورہ 25 اپریل کو یعنی ان کی شادی کی سالگرہ سے ٹھیک چار روز پہلے اختتام پذیر ہو گا۔

مستقبل کے بادشاہ جارج ولیم کے اس پہلے غیر ملکی دورے کو مبصرین کی جانب سے ان کے شاہی کیرئیر کا آغاز قرار دیا جا رہا ہے۔

سیاست دانوں اور فوجی اہلکاروں سے رسمی ملاقاتیں بھی اس شاہی دورے کا حصہ ہیں۔

آسٹریلیا پہنچے پر شاہی جوڑے کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔

شہزادی کیتھرین بچوں کے ساتھ کھیل رہی ہیں۔

برطانوی شاہی جوڑے کا ایک انداز