مسلح ڈاکو کو پکڑنے کی ڈرامائی ویڈیو

Your browser doesn’t support HTML5

شمالی میکسیکو میں ایک مسلح ڈاکو کو پکڑنے کی سی سی ٹی وی سے حاصل ہوئی ویڈیو جس میں کاؤ بوائے کی ٹوپی پہنے ایک اسٹور کسٹمر کو اپنی عینک اتار کر ایک جوان آدمی سے نمٹتے دیکھا جا سکتا ہے جو دکاندار کو بندوق کی نوک پر لوٹنے آیا تھا۔ گاہک نے حملہ کرنے کا موقع ضائع نہ کیا اور ہتھیار فرش پر گرا دیا۔