واشنگٹن میں چیری کے دلکش پھول

واشنگٹن ڈی سی میں بہار کی آمد کا پتہ دینے والے چیری کے پھول ہر سو رنگ بکھیر رہے ہیں۔

ہر سال ہزاروں سیاح واشنگٹن ڈی سی میں قومی چیری بلاسم فیسٹول کا رخ کرتے ہیں۔

چیری کے مشہور درخت ایک صدی قبل جاپان نے امریکہ کو تحفے میں دیے تھے۔

گلابی اور سفید رنگ والی یہ نازک پھول کی پنکھڑیاں، ہوا کے ایک جھونکے سے زمین پر ڈھیر ہو جاتی ہیں۔

دارالحکومت واشنگٹن میں سردیوں کے غیر یقینی موسم کی وجہ سے چیری بلاسم فیسٹول کی تاریخ ہر سال مختلف ہوتی ہے۔

چیری کے پھولوں کے جوبن کا آغاز عموماً چاراپریل سے ہوتا ہے۔

چیری کے پھولوں کی زندگی بہت مختصر ہوتی ہے اور ان درختوں پر آئی یہ بہار دو اڑھائی ہفتوں میں ختم ہو جاتی ہے۔

چیری بلاسم کے زیادہ تردرخت واشنگٹن کے ٹائیڈل بیسن نامی علاقے میں جھیل کے کنارے لگائے گئے ہیں۔