چلی میں زلزلے کے بعد سونامی کا انتباہ جاری

چلی میں شدید زلزلے سے پیدا ہونے والی سونامی کے باعث ساحلی علاقوں سے لوگوں کا انخلا شروع ہو گیا ہے۔

امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزے کی شدت 8.2 ریکارڈ کی گئی۔

حکام کے مطابق زلزلے کے بعد تقریباً دو میٹر بلند سمندری ساحل کے قریبی علاقوں سے ٹکرا رہی ہیں۔

فوجی گاڑیوں کا قافلہ لوگوں کی مدد کے لیے جا رہا ہے۔

چلی کا شمار دنیا کے ان ملکوں میں ہوتا ہے جہاں تباہ کن زلزلے آتے رہتے ہیں۔

سونامی وارننگ جاری ہونے کے بعد رہائشی بالائی منزل پر پناہ لیے ہوئے ہیں۔

زلزلے کے بعد رہائشیوں کو محفوظ جگہ پر لے جایا جا رہا ہے۔

زلزلے کے بعد بچے اور بڑے خوف و ہراس کے باعث اپنے گھروں سے باہر نکل آئے۔