چین میں دھماکے، درجنوں ہلاک

چین کے شہر تیانجن میں دھماکہ خیز مواد ذخیرہ کرنے کے ایک  گودام میں موجود ’کیمیکل کنٹنر‘ میں دھماکے سے کم ازکم 44 افراد ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہو گئے۔

عینی شاہدین نے دھماکے کی تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کی ہیں، جس میں بڑے پیمانے پر شعلوں سے دھواں اٹھتا دیکھا جا سکتا ہے۔

سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق 30 سیکنڈز کے اندر اندر دو دھماکے ہوئے جو کہ اتنے طاقتور تھے کہ دور دور تک ان کی آوازیں سنی گئیں۔

دھماکے کے بعد کئی گھنٹے گزر جانے کے باوجود آگ بجھانے کا کام تاحال جاری ہے۔

چین کے دارالحکومت بیجنگ کے جنوب مشرق میں تیانجن شہر کا شمار اہم صنعتی اور تجارتی بندرگاہوں میں ہوتا ہے۔