صدر شی جنپنگ کا دورہ پاکستان مکمل

چین کے صدر شی جنپنگ پارلیمان کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کر رہے ہیں۔

مہمان صدر نے سینیٹ کے چیئرمین رضا ربانی سے ملاقات کی۔

صدر شی جنپنگ کو پاکستان کے اعلیٰ ترین سول اعزاز ’نشان پاکستان‘ سے نوازا گیا ہے۔

صدر شی اور وزیر اعظم نواز شریف نے سولر پاور سسٹم کا افتتاح بھی کیا۔

ایشیا میں اقتصادی ترقی پاکستان اور چین کی منزل ہے اور دونوں ممالک اپنی دوستی کو مزید مستحکم بنانے کے لیے کوشاں ہیں۔

 

چین کے صدر شی نے مسلح افواج کے سربراہان سے بھی ملاقات کی۔

چین اور پاکستان کی خاتون اول پینگ لی یوآن اور بیگم  کلثوم نواز شریف پارلیمان کے مشترکہ اجلاس میں شرکت کے لیے آ رہی ہیں۔

پارلیمان میں چینی صدر اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے مصافحہ کر رہے ہیں۔

صدر شی جنپنگ کا پارلیمان آمد پر نواز شریف ان کا پرتباک استقبال کر رہے ہیں۔

دونوں ملکوں کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے 51 معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کیے گئے۔