چین میں بڑھتی ہوئی آلودگی

دارالحکومت بیجنگ سمیت چین کے شمالی حصے کو شدید ماحولیاتی آلودگی کا سامنا ہے۔

 چین کی انتطامیہ ماحولیاتی آلودگی کے خلاف پالیسیاں متعارف کروا چکی ہے لیکن اس کے باوجود یہ مسئلہ کم نہیں ہو پایا۔

چین کے دارالحکومت بیجنگ میں رہنے والوں کو شہر کی فضا میں آلودگی کی سطح بڑھ جانے کی وجہ سے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا کہا گیا ہے۔

دریائے کے پل کے قریب سے ایک شخص گزر رہا جب کہ فضا میں آلودگی دیکھی جاسکتی ہے

ماحولیاتی آلودگی اس وقت بیجنگ شہر کا بھی سب سے بڑا مسئلہ ہے۔

شہریوں کو فضائی آلودگی کے باعث سانس لینے میں بھی دشواری کا سامنا ہے۔

 لوگوں کی بڑی تعداد کام پر جاتے ہوئے اپنے تحفظ کے لیے ماسک پہنتی ہے۔

دھوئیں میں اضافے کے باعث یوں محسوس ہوتا ہے جیسے سارے شہر کو دھند نے اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہو۔

چین کے شہر اکثر آلودگی کے مسئلے سے دوچار رہتے ہیں جس کی وجہ کوئلے سے چلنے والے توانائی کے پلانٹ، فیکٹریاں اور سڑکوں پر موجود لاکھوں گاڑیاں ہیں۔

بیجنگ میں دھند اور آلودگی کی وجہ سے چند سو میٹر سے زیادہ دور دیکھنا مشکل ہو گیا ہے اور اس کے علاوہ اونچی عمارتیں دھول میں گھری ہوئی ہیں۔