بیجنگ میں کیچڑ فٹبال ٹورنامنٹ

چین کے دارالحکومت بیجنگ میں کیچڑ میں کھیلے جانیوالے فٹ بال ٹورنامنٹ کا آغاز ہو گیا۔

اس انوکھے انداز کے ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے 32 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔

 کیچڑ و گیلی مٹی میں جاری رہنے والے یہ مقابلے کئی روز تک جاری رہیں گے۔

کیچڑ میں کھیلے جانیوالے فٹ بال ٹورنامنٹ  سے کھلاڑی خوب لطف اندوز ہو رہے ہیں۔

اس انوکھے ٹورنامنٹ میں ایک میچ کے دوران کھلاڑی ایک دوسرے سے گیند چھیننے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ایک خاتون کھلاڑی کی آنکھ میں پانی ڈال رہی ہے۔

 ہر ٹیم میں کم از کم ایک خواتین کھلاڑی کا ہونا ضروری ہے۔

فتبال کے ان مقابلوں میں ہر ٹیم چھ کھلاڑیوں پر مشتمل ہوتی ہے۔

کھیل کے اس میدان کی لمبائی 25 میٹر  اور چوڑائی 15 میٹر ہوتی ہے۔

کیچڑ فٹبال ٹورنامنٹ کا آغاز سنہ 1990 میں فن لینڈ سے ہوا تھا۔