چین میں حادثہ: 51 ہلاک

چین میں سرکاری ذرائع ابلاغ نے کہا ہے کہ دو سفری حادثات میں کم سے کم 51 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

سنہوا نیوز ایجنسی کا کہنا ہے کہ شمال مشرقی صوبے لیاؤنِنگ کی شاہراہ پرایک بس اور ٹرک کے ٹکرانے سے کم از کم 32 افراد ہلاک ہوگئے۔

الگ واقعہ میں، سنہوا کے مطابق، اتوار کی صبح ایک مسافرٹرین کے حادثے میں 19 افراد جاں بحق ہوئے۔

حکام کا کہنا ہے کہ اس حادثے میں مرنے والوں کے علاوہ 71 زخمی بھی ہوئے۔

آگ بجھانے والے عملے نے الٹی ہوئی ٹرین سے 53 لوگوں کو زندہ نکال لیا۔