سمندری طوفان سے چین میں تباہی

راماسن طوفان نے چین کے جنوبی ساحلی علاقے ہینان کو اپنی لپیٹ میں لیا۔
 

راماسن طوفان سے ایک وسیع علاقے میں تباہی پھیلی اور بہت سی عمارتیں منہدم ہوئیں۔


 

جنوبی چین میں گزشتہ چالیس سالوں میں آنے والا یہ طاقتور ترین سمندری طوفان ہے۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی ژنہوا کے مطابق طوفان سے قبل ہی ہینان سے 26 ہزار سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔

سمندری طوفان چین میں شدید بارشوں، آندھی اور بلند سمندری لہروں کا سبب بنا۔

تیز بارش کے باعث ایک موٹر سائیکل سوار اپنا توازن برقرار نا رکھ سکا۔

سکیورٹی کے اہلکار سڑکوں پر گرے درختوں کو ہٹانے کا کام کر رہے ہیں۔

شدید طوفان کے باعث کئی جگہوں پر بجلی کے کھمبے بھی گر گئے جس سے سڑکوں پر آمد و رفت دشوار ہو گئی۔

طوفان کے بعد لوگ صفائی کے کام میں مصروف ہیں۔

 تیز ہواؤں سے بے شمار درخت جڑوں سے اکھڑ گئے۔

طوفان کے ساتھ تیز بارشیوں کی وجہ سے نشیبی علاقے بھی زیر آب گئے۔

ہینان کے علاقے میں حالیہ دنوں میں آنے والے سیلاب سے پہلے ہی درجنوں ہلاکتیں ہو چکی ہیں۔