چین کے وزیر خارجہ وانگ یی کا دورہ پاکستان

چین کے وزیر خارجہ وانگ یی جمعرات کو دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچے۔

وزیر خارجہ وانگ یی نے پاکستانی وزیر اعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کی۔

چین کے وزیر خارجہ نے کہا کہ اُن کا ملک افغانستان میں تعمیری کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔

وفود کی سطح پر ہونے والے مذاکرات میں مشیرِ خارجہ سرتاج عزیز نے پاکستانی جبکہ چینی وفد کی قیادت وزیر خارجہ وانگ یی نے کی۔

چین کے وزیر خارجہ نے کہا کہ سرتاج عزیز سے ملاقات میں باہمی تعاون کے فروغ پر بات چیت ہوئی۔