کرونا وبا میں کرسمس تہوار

بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی کے سینٹ اسٹیفنز چرچ میں کرسمس کی تقریبات منعقد کی گئیں۔ کرونا وائرس کے پیشِ نظر حفاطتی تدابیر کو یقینی بنایا گیا۔

پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی کے سینٹ اینڈریوز چرچ میں بھی تقریبات کے دوران ماسک کو یقینی بنایا گیا۔

کرسمس پر گرجا گھروں میں خصوصی دعائیں کی گئیں۔

فلسطین کے علاقے مغربی کنارے میں ایک چرچ میں بھی کرسمس تقریبات احتیاطی تدابیر کے ساتھ رسومات ادا کی گئیں۔

آسٹریلیا کے شہر سڈنی کے ساحل پر کرسمس کی مناسبت سے خصوصی سجاوٹ کی گئی۔

یورپ کے ملک اٹلی کے وسط میں واقع ویٹیکن میں کرونا وائرس کے سبب نافذ لاک ڈاؤن کی وجہ سے کرسمس پر سینٹ پیٹرس اسکوائر میں ویرانی رہی۔ 

چین کے دارالحکومت بیجنگ میں کرونا وائرس کے باوجود کرسمس پر لوگ ایک شاپنگ سینٹر میں قائم ہیری بارٹر تھیم بوتھ کے قریب جمع ہوئے۔
 

بھارت کے زیر انتظام کشمیر کے شہر سری نگر میں کرسمس کے موقع پر سانتا کلاز نے مختلف تحائف تقسیم کیے۔ 

کراچی میں کرسمس کے موقع پر مختلف چورنگیوں کو خصوصی طور پر سجایا گیا۔

روس کے دارالحکومت ماسکو میں بھی کرسمس کے حوالے سے انتظامات کیے گئے۔

 کرسمس کے دن برطانوی شہر لندن کے ہائیڈ پارک میں موجود سرپنٹائن جھیل میں لوگوں نے سانتا کلاز کی ٹوپیاں پہن کر تیراکی کی۔

بھارت کے شہر کولکتہ میں ہونے والی کرسمس تقریبات میں خواتین نے ماسک پہن کر شرکت کی۔ 

فلپائن میں کرسمس کے موقع ہونے والی تقریبات میں لوگوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔