مسلمان ڈاکٹروں کا ہیلتھ سینٹر مہاجرین کے لیے مصروف عمل

Your browser doesn’t support HTML5

امریکہ میں صحت عامہ کی سہولتوں تک رسائی ان لوگوں کے لئے خاصی مشکل ہے جن کے پاس ہیلتھ انشورنس نہیں۔ انشورنس کے بغیر ڈاکٹر دوائی تو لکھ دیتا ہے لیکن بل بہت زیادہ ہوتا ہے۔ امریکہ کی جنوب مشرقی ریاست جارجیا کے شہر کلارکسٹن میں 2 مسلمان ڈاکٹروں نے 5 سال قبل نادار افراد کے لیئے مفت کلینک قائم کیا۔