سرینگر میں پر تشدد مظاہرے, متعدد افراد زخمی

Your browser doesn’t support HTML5

کئی ہفتے کی خاموشی کے بعد جمعے کو سرینگر کی سڑکوں پر بھارت سے آزادی کا مطالبہ کرنے والے مقامی نوجوانوں اور حفاظتى دستوں کے درمیان تصادم ہوا۔ حفاظتی دستوں نے پتھراؤ کرنے والے نوجوانوں پر چھرے والی بندوقیں چلائیں جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس نے کئی گرفتاریاں بھی کیں۔