پھول پودوں سے بنے لباس

’بائیو فیشن شو‘ حال ہی میں کولمبیا کے علاقے کیلی میں منعقد ہوا۔

دورِ جدید میں ڈزائنز میں جدت کے علاوہ ملبوسات کی تیاری کے لیے انوکھی اشیاء کے استعمال میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

اس منفرد نمائش میں پیش کیے گئے ملبوسات میں پھول پودوں اور قدرتی اشیاء کا بھرپور استعمال کیا گیا تھا۔

فیشن ڈزائینگ مقبول صنعتوں میں سے ایک ہے۔

نمائش میں ملبوسات کے علاوہ پھول پودوں سے بنے سر پوش بھی پیش کیے گئے۔

ایک ماڈل  قدرتی اشیاء سے بنے ڈیزائن کو شو میں پیش کر رہی ہے۔

ایک لڑکی بائیو فیشن شو کو دیکھ رہی ہے۔

اس منفرد فیشن شو میں ایک ماڈل پھولوں کے لباس میں ملبوس کیٹ واک کرتے ہوئے۔

فیشن شو کا مقصد ماحولیاتی تبدیلوں سے متعلق شعور کو اجاگر کرتے ہوئے فیشن کی دنیا میں ایسے طریقے متعارف کروانا تھا جن سے بڑھتی ہوئے آلودگی پر قابو پایا جا سکے۔