کولمبیا کا ’پانچ رنگوں والا دریا‘

ہر سال موسموں کی تبدیلی کے ساتھ یہ دریا بھی مختلف شوخ رنگ پیش کرتا ہے۔

کولمبیا کے صوبہ میٹا میں واقع سیئرا ڈی لا ماکارینا نیشنل پارک ماحولیاتی سیاحت کے تناظر میں خاصی شہرت رکھتا ہے۔

اس پارک سے گزرنے والا دریا کینو کرسٹیلز مقامی سطح پر ’پانچ رنگوں والا دریا‘ کے نام سے بھی مشہور ہے۔

یہاں آنے والے سیاح دریا، تالابوں اور آبشاروں کے پانی میں خوب لطف اندوز ہوتے ہیں۔

سیئرا ڈی لا ماکارینا نیشنل پارک میں ایک آبشار۔

نیشنل پارک میں ایک سیاح تیراکی کر رہا ہے۔

بڑی تعداد میں غیر ملکی سیاح اس پارک میں آتے ہیں۔

لا ماکارینا ہوائی اڈے پر سیاحوں کے سامان کو خچروں کے ذریعے منتقل کیا جا رہا ہے۔

سیئرا ڈی لا ماکارینا نیشنل پارک میں چٹانوں پر بھی تالاب موجود ہیں۔

 دریا کے ایک رنگ کا خوبصورت منظر