پنجاب میں مکئی کی فصل کی کٹائی

پنجاب میں بڑے پیمانے پر مکئی کی فصل کاشت کی جاتی ہے۔ ان دنوں مکئی کی کٹائی جاری ہے۔

فصل کی کٹائی کے بعد کاشت کار مکئی کی فصل سے سِٹے کو الگ کر لیتے ہیں۔ 

سِٹے کو سخت اور ہموار سطح پر رکھ کر اسے دھوپ میں سکھایا جاتا ہے۔

دھوپ میں سکھانے کا مقصد مکئی کے دانوں میں موجود نمی کو کم کرنا ہوتا ہے۔

مکئی میں نمی جس قدر کم ہو گی، بازار میں اس کے دام اتنے ہی اچھے ملیں گے۔ 

سِٹے اچھی طرح سکھانے کے بعد ان میں سے مکئی کے دانے الگ کیے جاتے ہیں اور پھر منڈیوں میں فروخت کے لیے بھجوائے جاتے ہیں۔ 

غلہ منڈیوں میں مزدور مکئی کے دانوں کو بوریوں میں بھرتے ہیں۔

مکئی کے دانے انسانی خوراک میں استعمال ہوتے ہیں اور ان سے خوردنی تیل بھی حاصل کیا جاتا ہے۔

مکئی کے دانوں سے بننے والے پاپ کارن بچوں اور بڑوں سبھی کو پسند ہوتے ہیں۔

مکئی کے دانے مرغیوں کی خوراک میں بھی استعمال ہوتے ہیں۔

پنجاب میں اس وقت مکئی کی فصل کے نرخ 1200 روپے فی من سے 1700 روپے فی من تک ہیں۔

گندم اور گنے کی فصل کی طرح مکئی کی فصل کے ریٹ حکومت طے نہیں کرتی۔ یہ نرخ کاشت کار اور بیوپاری خود آپس میں طے کرتے ہیں۔

اکثر کاشت کار کٹائی کے فوراً بعد مکئی کو بیچنے کے بجائے سکھا کر محفوظ کر لیتے ہیں اور جب کچھ عرصے بعد فصل کی قیمت بڑھ جاتی ہے، تب فروخت کرتے ہیں۔