ایشیائی ملکوں میں کرونا کا تیزی سے پھیلاؤ

وائرس سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کی جا رہی ہیں۔ ماسک کے استعمال کے علاوہ چہرہ ڈھانپنے والی شیلڈ بھی استعمال کی جا رہی ہیں۔


 

 

 

بھارت کے زیرِ انتظام کشمیر میں بھی شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایات دی جا رہی ہیں۔ کئی لوگ گھروں میں ہی نماز پڑھنے کو ترجیح دے رہے ہیں۔

 

نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں لاک ڈاؤن کے دوران دکانیں، مارکیٹس اور شاپنگ مالز بند ہیں۔

کھٹمنڈو میں لاک ڈاؤن کے دوران سوشل ورکرز کی جانب سے لوگوں میں مفت کھانا تقسیم کرنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ لیکن اس دوران جراثیم کش اسپرے بھی کیا جا رہا ہے۔

بھارت میں حکومت کی جانب سے ہوٹلز اور پبلک ٹرانسپورٹ کو کھول دیا گیا تاہم بسوں میں سفر کے وقت سختی کے ساتھ ایس او پیز پر عمل کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں روزانہ اُجرت پر کام  کرنے مزدوروں  کے لیے بھی ماسک لازمی قرار دیا گیا ہے۔ افغانستان میں بھی کرونا کیسز میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔

بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں نمازی مسجد کے احاطے میں نماز ادا کر رہے ہیں۔ بنگلہ دیش میں بھی کرونا کیسز میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔

 

انڈونیشیا کے شہر جکارتا کی تمام مساجد میں نماز کی ادائیگی کے دوران سماجی دوری برقرار رکھنا ضروری قرار دیا گیا ہے۔